مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یمنی تنظیم انصار اللہ کی پشت پناہی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل انصار اللہ کے حملوں پر تماشائی بن کر بیٹھنے کے بجائے بھرپور جواب دے گا۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ہم پہلے سے زیادہ شدت سے حوثیوں کو نشانہ بنائیں گے اور ان کی قیادت اور تمام بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر دیں گے۔
نتن یاہو نے اپنے الزامات دہراتے ہوئے کہا ہم جانتے ہیں کہ انصار اللہ صرف ایک فوجی بازو ہے۔ اصل قوت ایران ہے جو اسے حمایت فراہم کرتا ہے۔