چنئی: پی ایس ایل وی -سی61/ای او ایس مشن کی اتوار کے روز ہونے والی لانچ کے لیے 24/25 گھنٹے کی الٹی گنتی ہفتہ کی صبح شروع ہوگئی۔
یہ مشن کرہ ارض کی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر کرے گا اور خاص طور پر ہندوستان کے سرحدی علاقوں کی ہائی ریزولوشن راڈار والی تصویر فراہم کرے گا۔
اسرو کے ذرائع نے بتایا کہ مشن کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپ ڈیٹ دیا جائے گا کہ آیا یہ 24 گھنٹے ہے یا 25 گھنٹے کے دورانیہ پر ہے۔ یہ اسرو کا 101 واں مشن ہے۔
چار مراحل پر مشتمل، 44.5 میٹر لمبا PSLV-C61 کا وزن 321 ٹن ہے، اور وہ اپنی 63 ویں پرواز میں، اتوار کی صبح 0559 بجے سری ہری کوٹا خلائی مرکز کے فرسٹ لانچ پیڈ سے 1,692.24 کلوگرام ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو لے کر روانہ ہوگا۔