نیرج چوپڑا کا تاریخی کارنامہ، نئی تاریخ رقم کردی

نیرج چوپڑا کا تاریخی کارنامہ، نئی تاریخ رقم کردی

نئی دہلی : ہندوستان کے مایہ ناز جیولن تھرو (نیزہ بازی) کے ایتھلیٹ اور دو بار کے اولمپک تمغہ یافتہ نیرج چوپڑا نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں پہلی بار 90 میٹر سے زیادہ کا نیزہ پھینک کر نہ صرف نیا قومی ریکارڈ قائم کیا بلکہ ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے 25ویں ایسے ایتھلیٹ بن گئے جنہوں نے 90 میٹر سے زائد کی دوری عبور کی۔

نیرج نے مقابلے میں اپنی تیسری کوشش میں 90.23 میٹر کی دوری طے کی، جو ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی چھلانگ ہے۔ اگرچہ وہ اس کوشش کے باوجود مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہے، تاہم ان کا یہ ریکارڈ تاریخ میں درج ہو گیا۔ پہلا مقام جرمنی کے جولین ویبر نے حاصل کیا، جنہوں نے آخری یعنی چھٹے راؤنڈ میں 91.06 میٹر کی کارکردگی سے سبقت حاصل کی۔

مقابلے کی شروعات میں نیراج نے پہلے ہی تھرو میں 88.44 میٹر کی شاندار کارکردگی دکھائی، جس سے اندازہ ہو گیا کہ وہ پورے عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

نیرج چوپڑا کے چچا، بھیم چوپڑا نے ان کے تاریخی تھرو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "پورا گاؤں یہ مقابلہ دیکھ رہا تھا۔ ہم بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ نیرج کا 90 میٹر عبور کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس کے کھیل میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سیزن کے باقی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گا۔”

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھی نیرج دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں محض ایک سینٹی میٹر کے معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہ گئے تھے، مگر اس بار انہوں نے 90 میٹر کا ہدف عبور کر کے خود پر ہونے والی تنقیدوں کا شاندار جواب دے دیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے