یمن پر اسرائیلی فضائی جارحیت، دو بندرگاہوں کو نشانہ بنایا + ویڈیو

یمن پر اسرائیلی فضائی جارحیت، دو بندرگاہوں کو نشانہ بنایا + ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی رژیم نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع دو بندرگاہوں حدیدہ اور صلیف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ 

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے دعویٰ کیا تھا کہ قابض فوج نے مغربی یمن کی تین بندرگاہوں حدیدہ، صلیف اور راس عیسیٰ کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بھی رپورٹ دی کہ مغربی یمن پر فضائی حملے جاری ہیں اور الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

 صیہونی ٹی وی چینل 12 نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا: "اب تک حدیدہ اور صلیف کی بندرگاہوں کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور آپریشن میں 10 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔”

یمن پر اسرائیلی جارحیت کے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی۔ تاہم سوشل میڈیا میں زیر گردش تصاویر میں یمنی بندرگاہوں دھواں اٹھ رہا ہے۔”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے