ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا ہادی مطر کون ہے؟

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا ہادی مطر کون ہے؟

نیویارک : ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے امریکی-لبنانی نژاد شخص ہادی مطر کو جمعہ کے روز 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے مطر کو قتل کی کوشش اور حملے کے جرم میں قصوروار قرار دیا۔

ہادی مطر، جس کی عمر اس وقت 27 سال ہے، امریکہ اور لبنان کی دوہری شہریت رکھتا ہے۔ استغاثہ کے مطابق، مطر کو 2006 میں حزب اللہ کے ایک رہنما کی تقریر سے متاثر ہو کر سلمان رشدی پر حملے کی تحریک ملی۔ اس تقریر میں رہنما نے 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کی جانب سے جاری کردہ فتوے کی توثیق کی تھی۔

یاد رہے کہ خمینی نے 1989 میں سلمان رشدی کے ناول "The Satanic Verses” (شیطانی آیات) کو توہینِ اسلام قرار دے کر مصنف کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ اس فتوے کے تحت رشدی کے قتل پر 28 لاکھ ڈالر (تقریباً 2.8 ملین ڈالر) کی انعامی رقم بھی مقرر کی گئی تھی۔

یہ واقعہ 12 اگست 2022 کو اس وقت پیش آیا جب سلمان رشدی امریکی ریاست نیویارک میں Chautauqua Institution میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر مدعو کیے جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ہادی مطر نے اسٹیج پر آکر رشدی پر اچانک حملہ کر دیا اور رشدی پر سر، گردن اور جسم پر کئی وار کیے۔

رشدی اس حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا، اور اس کی ایک آنکھ کی بینائی اور ایک ہاتھ کی حرکت متاثر ہوئی۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب تو ہوگیا لیکن مکمل طور پر دوبارہ نارمل زندگی گزارنے کے قابل نہیں ہو سکا۔

عدالت میں سماعت کے دوران، استغاثہ نے واضح کیا کہ مطر کا حملہ کسی ذاتی رنجش یا فوری اشتعال کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی جو مذہبی انتہاپسندی سے متاثر ہو کر کی گئی۔ مطر نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا، تاہم شواہد کی روشنی میں اسے قتل کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔

نیویارک کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا سنائی، اور کہا کہ "یہ جرم نہ صرف ایک انسان پر حملہ تھا بلکہ اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ تھا”۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے