وقف قانون، 20 مئی کو عبوری حکم

وقف قانون، 20 مئی کو عبوری حکم

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن وقف ترمیمی قانون2025 کے دستوری جواز کے خلاف 2 نئی درخواستوں کی سماعت سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اخبارات میں اس کا نام آئے۔

چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ زیرالتوا معاملہ کا 20 مئی کو فیصلہ کرے گی۔ سپریم کورٹ اس کیس میں عبوری راحت کے نکتہ کی سماعت کرے گی۔

آج نئی درخواستیں جیسے ہی سماعت کے لئے آئیں‘ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے اعتراض جتایا اور کہا کہ درخواستیں داخل کرنے کا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس نے 8 اپریل کو درخواست داخل کی تھی اور 15 اپریل کو سپریم کورٹ رجسٹری نے جن نقائص کی نشاندہی کی تھی انہیں دور کردیا تھا لیکن اس کی درخواست کی لسٹنگ نہیں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے جب درخواست کو دیگر زیرالتوا درخواستوں سے جوڑنے کی گزارش کی تو چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اخبارات میں اس کا نام آئے۔

بنچ نے اس درخواست کو اور ایک اور درخواست کو خارج کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے جب مداخلت کی اجازت چاہی تو سی جے آئی نے جواب دیا کہ ہمارے پاس پہلے ہی ایسی کئی درخواستیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو کہا تھا کہ وہ صرف 5 درخواستوں کی سماعت کرے گی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے