مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا: ہم نے استنبول میں تین یورپی ممالک کے ساتھ ایران امریکہ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور تین یورپی ممالک سفارتی مشن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اگر ضروری ہوا تو بات چیت جاری رکھنے کے لیے ہم دوبارہ ملیں گے۔
استنبول میں ایران اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان 2025ء کے جوہری معاہدے کے فریم ورک میں بات چیت ہوئی۔