ٹرمپ ایران کے مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

ٹرمپ ایران کے مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  امریکی وزارت خارجہ کے معاون ترجمان ٹومی پیگوت نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق سفارتی طریقہ کار اپنانا چاہتے ہیں اور جوہری مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات اور ان کے آئندہ مرحلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کروں گا اور نہ ہی میڈیا کے ذریعے ان کی تفصیلات بیان کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مذاکرات میں شریک فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سفارتی راہ اپنانے پر یقین رکھتا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے