مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزراء کے اجلاس میں، ایران نے تنظیم کی امن فوج کے حصے کے طور پر ایک پیادہ بٹالین بھیجنے اور فوجی مبصرین اور اس کے عملے کے لیے تربیتی کورس کی میزبانی کرنے کا عہد کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایران نے اس مشن میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مائن کلیئرنس کی بنیادی تربیت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔