ابوظہبی میں ٹرمپ کا شاہانہ استقبال، خواتین کا بال لہرانے والا رقص توجہ کا مرکز

ابوظہبی میں ٹرمپ کا شاہانہ استقبال، خواتین کا بال لہرانے والا رقص توجہ کا مرکز

ابوظہبی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو متحدہ عرب امارات (UAE) میں ایک شاندار اور روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا، جس کا سب سے نمایاں لمحہ ‘Al-Ayyala’ رقص تھا۔ اس رقص میں خواتین روایتی لباس میں بال لہراتے ہوئے کھڑی دکھائی دیں، جبکہ مرد حضرات ہاتھوں میں بانس کی چھڑیاں تھامے روایتی انداز میں گیت گا رہے تھے اور رقص کر رہے تھے۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں اسے خوب سراہا گیا۔

ڈونالڈ ٹرمپ قطر کے مختصر دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال صدر محمد بن زاید النہیان نے کیا۔ ٹرمپ کے استقبال کی تقریب میں روایتی عرب ثقافت کی بھرپور جھلک دیکھی گئی۔

یہ ویڈیو مارگو مارٹن، جو کہ صدر کی خصوصی معاون اور کمیونیکیشنز ایڈوائزر ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا:”امارات میں استقبالیہ تقریب جاری ہے!”

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین روایتی لباس میں دونوں جانب قطار میں کھڑی ہیں اور اپنے بالوں کو مخصوص انداز میں دائیں بائیں لہرا رہی ہیں، جو اس مخصوص رقص کا حصہ ہے۔ ان کے پیچھے مرد قطاروں میں بانس کی پتلی چھڑیاں تھامے نعرے اور اشعار کے ساتھ رقص کرتے ہیں۔

العیالہ رقص کیا ہے؟

یونیسکو کے مطابق، العیالہ ایک معروف روایتی ثقافتی مظاہرہ ہے جو امارات کی شناخت کا حصہ ہے۔ اس میں ڈھول کی تھاپ اور ہم آہنگ رقص شامل ہوتے ہیں، جو ایک فرضی جنگی منظر کو پیش کرتے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے