ہماچل پردیش حکومت نے 100 اسکولوں کو بند اور 87 کو ضم کرنے کا کیا فیصلہ

ہماچل پردیش حکومت نے 100 اسکولوں کو بند اور 87 کو ضم کرنے کا کیا فیصلہ

وزیر تعلیم روہت ٹھاکر کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں کو مخلوط تعلیم والے اسکولوں میں تبدیل کرنے کی شروعات کی جا رہی ہے۔ 10 سے کم طلبا والے ہائی اسکولوں کا درجہ کم کر کے مڈل کر دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش سکھوندر سنگھ سکھو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش سکھوندر سنگھ سکھو / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش سکھوندر سنگھ سکھو / آئی اے این ایس

user

ہماچل پردیش حکومت نے کچھ اہم وجوہات کی بنا پر 100 اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریاست میں ایسے 100 پرائمری اور سیکنڈری اسکول ہیں، جن میں ایک بھی طالب علم نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ریاستی حکومت ان اسکولوں کو بند کرنے جا رہی ہے۔ رواں تعلیمی سیشن کے دوران ان اسکولوں میں کسی بھی طالب علم نے داخلہ نہیں لیا ہے۔ اس کے علاوہ کم تعداد والے لڑکیوں اور لڑکوں کے 87 اسکولوں کو ضم کر کے مخلوط تعلیم والے اسکولوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ ان اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے 450 تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو دیگر تعلیمی اداروں میں منتقل کیا جائے گا۔ 20 سے 25 طلبہ والے ہائی اسکول اور سینئر سیکنڈری اسکولوں کو 5 کلومیٹر کے دائرے میں رکھا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریئکٹرز سے ایسے اسکولوں کی ایک ہفتہ میں معلومات طلب کی گئی ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیر تعلیم روہت ٹھاکر کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں کو مخلوط تعلیم والے اسکولوں میں تبدیل کرنے کی شروعات کی جا رہی ہے۔ 10 سے کم طلبا والے ہائی اسکولوں کا درجہ کم کر کے مڈل کر دیا جائے گا۔ اسکول بند کرنے کے فیصلوں کی مخالفت ہونے پر حکومت نے اب اسکولوں کا درجہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن اسکولوں کا درجہ کم ہوگا، وہاں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کو دیگر اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔ روہت ٹھاکر نے اس تعلق سے مزید کہا کہ ’’ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی میٹنگ میں یہ فیصلے لیے گئے ہیں۔ محکمہ کو ان سے متعلق معلومات جمع کرنے کی ہدایت جاری کر 10 دنوں کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔‘‘

واضح ہو کہ ہماچل میں کانگریس حکومت بننے کے بعد 1200 اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ موجودہ وقت میں ہماچل پردیش میں کُل 15382 سرکاری اسکول ہیں۔ ان میں سے 10550 پرائمری اسکول، 1876 مڈل اسکول اور 2956 ہائی اسکول یا سینئر سیکنڈری اسکول ہیں۔ ریاست کو اساتذہ کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس وقت 3400 ایسے اسکول ہیں جہاں صرف ایک استاذ ہیں۔ جبکہ 322 ایسے اسکول ہیں جہاں ایک بھی استاذ نہیں ہیں۔ اساتذہ کی کمی کے جو بھی معاملات ہیں ان کا تعلق پرائمری اسکول سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے