حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے افضل گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گول مسجد کے قریب ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر وہاں پہنچا۔
چار فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایاگیا۔ حکام نے قریبی دکانوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچانے کے لئے احتیاطی اقدامات کئے۔
عمارت میں پھنسے 6افراد کو فائر بریگیڈ کے عملے نے کامیابی کے ساتھ باہر نکال لیا۔ آگ کے باعث اطراف کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔اس واقعہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔