حیدرآباد میں گھریلو جھگڑے کا المناک انجام، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل (ویڈیوز)

حیدرآباد میں گھریلو جھگڑے کا المناک انجام، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل (ویڈیوز)

حیدرآباد : شہر کے علاقہ بالاپور سے ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جس نے مقامی آبادی کو افسردہ کر دیا ہے۔ نیو گرین سٹی، بالاپور میں پیش آنے والے اس سانحہ میں 30 سالہ خاتون نازیہ بیگم کو اس کے شوہر زاکر احمد نے بے رحمی سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب ذاکر احمد، جس کی عمر 31 سال بتائی جا رہی ہے، نے پہلے اپنی بیوی نازیہ کو رسی سے باندھا، پھر شیشے کے ٹکڑوں سے اس پر حملہ کیا اور آخرکار گلا دبا کر اسے ہلاک کر دیا۔ واردات کے وقت تینوں بچے گھر پر موجود تھے۔

نازیہ بیگم اور ذاکر احمد کچھ عرصہ قبل گولکنڈہ علاقے میں مقیم تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے نیو گرین سٹی، بالاپور میں ایک کرایے کا مکان حاصل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی پراپرٹی بروکر سراج کی جان پہچان سے انہیں یہ مکان فراہم کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ذاکر کو نازیہ پر مبینہ ناجائز تعلقات کا شک تھا جس کی بنیاد پر ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔

خاتون کے قتل کی اطلاع صبح کے وقت نازیہ کی والدہ، رحیمہ بیگم نے پولیس کو دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ذاکر احمد فرار ہو چکا تھا۔ روبینہ کی شکایت پر بالاپور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نازیہ مختلف تقریبات میں کام کرتی تھی اور اپنے بچوں کی کفالت کرتی تھی۔ پولیس نے ذاکر احمد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ نے مقامی آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس دلخراش واقعہ کی مذمت کی جا رہی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے