نئی دہلی (پی ٹی آئی) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی سیکوریٹی مزید 2 بلیٹ پروف گاڑیوں کی شمولیت کے ذریعہ مستحکم کردی گئی ہے۔
ان کی زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی پر حال میں نظرثانی کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ ہندوستان اور پاکستان کی جنگ کے چند دن بعد 70 سالہ وزیر خارجہ کی سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔