نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن گوپال پور کے سی وارڈ فائرنگ رینج میں کم خرچ اینٹی ڈرون سسٹم بھارگو استر کی کامیاب ٹسٹ فائرنگ کے ذریعہ اہم سنگ ِ میل کو عبور کرلیا۔
یہ سسٹم ہر پیمانہ پر کھرا اترا۔ اسے ڈرونس کے بڑھتے خطرہ سے نمٹنے کی ملک کی صلاحیت میں ایک بڑی پیشرفت سمجھا جارہا ہے۔
ہندوستان کے اسلحہ خانہ میں یہ ایک طاقتور اضافہ ہے جسے سولار ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس لمیٹڈ(ایس ڈی اے ایل) نے تیار کیا ہے۔