عراقچی نے ٹرمپ کے ایران مخالف ریمارکس کو 'فریب' قرار دیا

عراقچی نے ٹرمپ کے ایران مخالف ریمارکس کو 'فریب' قرار دیا

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کل رات امریکی صدر کے ریمارکس کو سنا۔ بدقسمتی سے ایک فریب کارانہ بیانیہ پیش کیا گیا۔ یہ امریکہ ہی ہے، جس نے گزشتہ چالیس سال سے اپنی پابندیوں اور اپنے فوجی اور غیر فوجی دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایرانی قوم کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی معاشی مشکلات کا حقیقی ذمہ دار امریکہ اور اس کی تسلط پسندانہ پالیسیاں ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ خطے میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے تمام جرائم پر آنکھیں بند کر لیتا ہے، جبکہ ایران کو ایک خطرہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہ سراسر دھوکہ اور حقیقت کو مسخ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے