چین کے ’گلوبل ٹائمز‘ اور ترکیہ کے ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کے سوشل میڈیا ہینڈل ہندوستان میں بلاک، فرضی خبروں پر کارروائی

مرکزی حکومت نے چین کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل پر یہ پابندی ایسے وقت میں لگائی ہے جب کچھ دن پہلے چین میں ہندوستانی سفارتخانہ نے میڈیا آؤٹ لیٹ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے شواہد کی تصدیق کرنے کی سخت وارننگ دی تھی۔
سفارتخانہ نے ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں کہا، ’’گلوبل ٹائمز نیوز، ہم آپ کو صلاح دیں گے کہ اس طرح کی غلط اطلاعات کو آگے بڑھانے سے پہلے آپ اپنے حقائق کی تصدیق اور اپنے ذرائع کی جانچ کرلیں۔