جولانی کی سعودی عرب ٹرمپ سے ملاقات+ تصاویر

جولانی کی سعودی عرب ٹرمپ سے ملاقات+ تصاویر

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے "النشرہ” کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام پر قابض دہشت گرد گروہ کے سربراہ محمد جولانی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں ملاقات کی۔ 

جولانی کی سعودی عرب ٹرمپ سے ملاقات+ تصاویر

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس اجلاس میں شرکت کی۔

جولانی کی سعودی عرب ٹرمپ سے ملاقات+ تصاویر

یہ ملاقات امریکہ اور خلیج فارس ممالک کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ خلیجی فارس – امریکہ سربراہی اجلاس میں ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ الشرع سے ملاقات کے بعد امریکہ شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا ان کا فیصلہ اس ملک کو ایک نیا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی "اناطولیہ” کے مطابق، اردگان نے اجلاس کے دوران امریکی ہم منصب، احمد الشرع اور سعودی ولی عہد سے کہا کہ ٹرمپ کا شام پر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق، اس چہار فریقی اجلاس کے دوران ترک صدر نے زور دیا کہ ترکی، خاص طور پر داعش کے خلاف جنگ میں، دمشق کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے