’امریکی پاپا نے وار رکوا دی کیا؟‘ کانگریس کا مودی حکومت پر طنز، ٹرمپ کے انکشاف پر سوالات

’امریکی پاپا نے وار رکوا دی کیا؟‘ کانگریس کا مودی حکومت پر طنز، ٹرمپ کے انکشاف پر سوالات

تاہم، اب جب کہ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب ان کی مداخلت اور دباؤ کا نتیجہ تھا، سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ ہندوستان نے خودمختاری کے دعوے کے باوجود اس فیصلے میں خود کیا کردار ادا کیا؟ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر واقعی ہندوستان نے کسی بین الاقوامی دباؤ میں فیصلہ کیا ہے، تو یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ حکومت نے قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟

حکومتی سطح پر ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اپوزیشن اس بیان کو لے کر حکومت کو گھیرنے میں مصروف ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی یا مداخلت کا دعویٰ کیا ہو، تاہم اس بار انہوں نے براہِ راست ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے، جو ایک سنجیدہ سفارتی معاملہ بن سکتا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے