مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اسلامی ممالک کی بین الپارلیمانی یونین (PUIC) میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم اسلامی ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کی 19ویں کانفرنس اور اس یونین کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم امہ کے اہم مسائل پر مشاورت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں اسلامی ممالک کے 38 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے جہاں عالم اسلام کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
قالیباف نے کہا کہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور غزہ کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا، کیونکہ یہ مسئلہ نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا کے تمام منصف اور آزاد لوگوں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔