چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی اسدالدین اویسی کو سالگرہ کی مبارکباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی اسدالدین اویسی کو سالگرہ کی مبارکباد

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں چیف منسٹر نے اویسی کی عوامی خدمات اور سیاسی بصیرت کی ستائش کی اور کہا کہ وہ نہ صرف عوام کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ ریاست کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 ریونت ریڈی نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند تعالیٰ اویسی کو مکمل صحت، طویل عمر اور کامیاب زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی عزم و جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھ سکیں۔

چیف منسٹر کا یہ پیغام دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی احترام اور تلنگانہ کی مشترکہ ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔







[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے