پاکستان ’آپریشن سندور‘ سے پہنچے نقصان کا اعتراف کرنے پر ہوا مجبور، ہلاک اور زخمی فوجیوں کی تعداد آئی سامنے

پاکستان ’آپریشن سندور‘ سے پہنچے نقصان کا اعتراف کرنے پر ہوا مجبور، ہلاک اور زخمی فوجیوں کی تعداد آئی سامنے

پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ہلاکتوں کی لسٹ میں پاکستانی بَری فوج کے 6 جوان اور فضائیہ کے 5 جوان شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آپریشن سندور</p></div><div class="paragraphs"><p>آپریشن سندور</p></div>

آپریشن سندور

user

ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا بھرپور انداز میں بدلہ لے لیا۔ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا گیا، اور اس کے بعد پاکستان کے ذریعہ کی گئی گولی باری و ڈرون حملوں کا بھی ہندوستانی فوج نے سخت جواب دیا۔ اس کارروائی میں پاکستانی فوج کے کئی جوانوں کی موت ہوئی، لیکن حکومت پاکستان اپنے نقصان کو ماننے پر راضی نہیں تھا۔ حالانکہ اب پاکستان کی جانب سے ہلاک اور زخمی فوجیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یعنی بالآخر پاکستان ’آپریشن سندور‘ سے ہوئے نقصان کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

’آپریشن سندور‘ کے بعد ہندوستان پر پاکستان نے کئی حملے کیے، جن کا جواب ہندوستان نے پاکستان کو اس خطرناک انداز میں دیا کہ 4 دنوں کی جنگ میں ہی پاکستان کے بڑے شہروں میں ہندوستانی گولہ بارود کی گونج سنائی دینے لگی۔ کئی ایئر بیس، ایئرپورٹس اور اسٹیڈیم کے تباہ ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے لگیں۔ اتنی بری حالت کے بعد بھی پاکستان خود کو ’فتحیاب‘ ظاہر کر رہا تھا اور اپنے ہلاک فوجیوں کی تعداد بتانے سے پرہیز کر رہا تھا۔ حالانکہ اب یہ تعداد جاری کر دی گئی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق ہندوستان کے ساتھ کیشدگی میں پاکستان کے 11 جوان ہلاک اور 78 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے جاری کردہ لسٹ میں پاکستانی بَری فوج کے 6 جوان اور فضائیہ کے 5 جوان شامل ہیں۔ بَری فوج میں نایک عبدالرحمن، لانس نایک دلاور خان، لانس نایک اکرام اللہ، نایک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار کی موت ہوئی ہے۔ اسی طرح فضائیہ کے 5 جوانوں میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشین اورنگ زیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپوریل ٹیکنیشین فاروق اور سینئر ٹیکنیشین مبشر کی موت واقع ہوئی۔

ہندوستان نے پاکستان کے حملوں کا جواب جس سختی کے ساتھ دیا، اس نے حکومت پاکستان کو بے حال کر دیا۔ حالت ایسی ہو گئی کہ جنگ رکوانے کے لیے پاکستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے گزارش کی۔ پھر ٹرمپ نے دونوں کے درمیان جنگ بندی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔ حیرانی اس بات پر ہے کہ جنگ بندی کے بعد پاکستان خود کو ’فتحیاب‘ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اب جبکہ پاکستان نے اپنے 11 فوجیوں کی ہلاکتوں اور 78 کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، تو نقصانات بھی ظاہر ہو گئے ہیں۔ جہاں تک ہندوستانی فوج کا سوال ہے، جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک سیکورٹی فورس کے 8 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے