مس ورلڈ مقابلہ، حسینائیں،ہزارستون کے مندراور ورنگل قلعہ کا دورہ کریں گی

مس ورلڈ مقابلہ، حسینائیں،ہزارستون کے مندراور ورنگل قلعہ کا دورہ کریں گی

حیدرآباد: مس ورلڈ مقابلہ میں حصہ لینے والی حسینائیں چہارشنبہ کو تلنگانہ کے ہنمکنڈہ اورورنگل اضلاع کا دورہ کریں گی۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر، حکومت، ورنگل شہر کے ثقافتی ورثہ کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے مقصد سے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

 محکمہ سیاحت اس کے لئے وسیع انتظامات کر رہا ہے۔ دونوں اضلاع کے کلکٹر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 35 حسیناوں کی ٹیم سب سے پہلے ہزار ستون مندر کے فن تعمیر اور مجسمہ سازی کے ساتھ ساتھ ورنگل قلعہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ تعمیراتی فن کے نمونوں کا جائزہ لیں گی۔

دونوں اضلاع کے کلکٹروں نے اس سلسلہ میں وسیع انتظامات کئے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ان حسیناوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 مس ورلڈ مقابلوں کے پس منظر میں حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں کہ تلنگانہ کی ساکھ ہر پہلو سے ظاہر ہو۔

”تلنگانہ ضرورآنا“نعرہ کے ساتھ حکومت نے حسیناوں کو قدیم مندروں اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 اس کے ایک حصہ کے طور پر ورنگل کی شہرت اورثقافتی ورثہ کو دنیا کے سامنے متعارف کروایا جائے گا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے