پہلگام حملے سے جنگ بندی تک، کانگریس کا مجموعی صورت حال پر کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

پہلگام حملے سے جنگ بندی تک، کانگریس کا مجموعی صورت حال پر کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورت حال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، جنگ بندی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانب دار تجزیہ کرنے کے لیے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے منگل کو کہا کہ پارٹی نے ابتدا سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن سندور کو مکمل تائید حاصل رہی لیکن حالیہ بین الاقوامی اور سفارتی پیش رفتوں نے کئی سوالات کھڑے کیے ہیں، جن کا حکومت کو جواب دینا ہوگا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے