کیا تاجر ہمیں بتائیں گے کہ کب حملہ کرنا ہے اور کب نہیں کرنا: سندیپ دکشت کا سوال

کانگریس رہنما نے کہا کہ "امریکہ کے صدر نے بہت سنجیدہ بات کہی ہے کہ جوہری جنگ ہو سکتی ہے، جوہری جنگ کوئی عام بات نہیں ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم جوہری جنگ سے نہیں ڈرتے، ظاہر ہےہم نہیں ڈرتے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہمیں دونوں ممالک سے تجارت کرنی ہے تو کیا ان کی تجارت ہماری قومی ضروریات اور سلامتی سے زیادہ اہم ہو جاتی ہے، کیا تاجر ہمیں بتائیں گے کہ قومی سلامتی کے لیے کب حملہ کرنا چاہئے اور کب نہیں ؟”