روسی قونصل خانہ بند کردینے پولینڈ کا حکم

روسی قونصل خانہ بند کردینے پولینڈ کا حکم

وارسا (اے پی) پولینڈ کے وزیر خارجہ رادک سکورسکی نے پیر کے دن کہاکہ انہوں نے جنوبی شہر کراکوف میں روسی قونصل خانہ بند کردینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

پولینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وارسا میں گزشتہ برس آگ لگنے سے ایک شاپنگ سنٹر کی تباہی کے لئے روس ذمہ دار ہے۔ 12 مئی 2024 کو آگ بھڑک اٹھی تھی۔ بجٹ مارکٹ ایریا میں ایک گودام نما عمارت میں کوئی 1400 دکانیں اور سروس پوائنٹس اس کی زد میں آئے تھے۔

وارسا کے شمالی علاقہ میں اس بزنس سنٹر میں زیادہ تر دکاندار ویتنامی تھے۔ وارسا میں رہنے والی ویتنامی برادری پر بڑی مار پڑی تھی۔ آگ لگنے کے ٹھیک ایک سال بعد پولیس کے وزیر خارجہ نے روسی قونصل خانہ بند کردینے کا حکم دیا۔

انہوں نے اپنے دورہ ئ برطانیہ میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وزارت ِ انصاف اور سیکوریٹی فورسس کو ثبوت ملا ہے کہ یہ آگ روس نے لگائی تھی۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا۔

روسی قونصل خانہ کوبند ہونا ہی ہوگا۔ ایسے حملے جاری رہے تو ہم مزید کاررو ائی کریں گے۔ روس کی وزارت ِ خارجہ نے پیر کے دن کہا کہ اس کا قونصل خانہ بند کئے جانے کا کرارا جواب دیا جائے گا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے