’میں ان آنسوؤں کو یاد رکھوں گی‘، وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ پر انوشکا شرما نے کیا جذباتی پوسٹ

’میں ان آنسوؤں کو یاد رکھوں گی‘، وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ پر انوشکا شرما نے کیا جذباتی پوسٹ

انوشکا شرما نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’وہ ریکارڈ اور حصولیابیوں کے بارے میں بات کریں گے، لیکن میں ان آنسوؤں کو یاد رکھوں گی جو آپ نے کبھی نہیں دکھائے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی نے آج ٹیسٹ کرکٹ سے جیسے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، پوری دنیا میں موجود ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔ کرکٹ ماہرین بھی وراٹ کوہلی سے اس فیصلے کی امید نہیں لگا رہے تھے، حالانکہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں ضرور سامنے آ رہی تھیں کہ کوہلی نے بی سی سی آئی سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اب کرکٹ ماہرین اپنے اپنے رد عمل ظاہر کر رہے ہیں، اور اس درمیان کوہلی کی شریک حیات انوشکا شرما کا انتہائی جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آیا ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے انتہائی جذبات پوسٹ لکھا ہے، جس میں انھوں نے کامیاب کرکٹر بننے کے پیچھے کوہلی کے کردار پر زیادہ زور دیا۔ انوشکا سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’’وہ ریکارڈ اور حصولیابیوں کے بارے میں بات کریں گے، لیکن میں ان آنسوؤں کو یاد رکھوں گی جو آپ نے کبھی نہیں دکھائے، ان جدوجہد کو جو کسی نے نہیں دیکھی اور کھیل کے اس فارمیٹ کو آپ نے جو اٹوٹ محبت دی۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’مجھے پتہ ہے کہ ان سب نے آپ سے کتنا کچھ چھین لیا۔ ہر ٹیسٹ سیریز کے بعد آپ تھوڑے سمجھدار اور تھوڑے نرم مزاج ہو کر لوٹے اور آپ کو ان سب کے ذریعہ سے آگے بڑھتے دیکھنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔‘‘

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے اس بات پر حیرانی بھی ظاہر کی کہ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اتنی جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں نے ہمیشہ سوچا تھا کہ آپ سفید کپڑوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے کسی طرح ریٹائرمنٹ لیں گے، لیکن آپ نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی اور اس لیے میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ میری محبت، آپ نے اس وداعی کا ہر لمحہ کمانا ہے۔‘‘ انوشکا شرما کا یہ جذباتی پیغام اس لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ ہندوستان کے میچوں میں اکثر موجود رہتی ہیں اور کوہلی نے اکثر اپنی سنچری اپنی شریک حیات کو وقف کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے