فلسطین کے حالات کی تبدیلی کا انحصار اسلامی ممالک کے اتحاد پر ہے، اعلی ایرانی عہدیدار

فلسطین کے حالات کی تبدیلی کا انحصار اسلامی ممالک کے اتحاد پر ہے، اعلی ایرانی عہدیدار

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے رکن روح اللہ متفکر آزاد نے انڈونیشیا  میں مسلم ممالک کی پارلیمانی یونین کی 19ویں کانفرنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سرگرمیوں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی اس اجلاس کے قراردادوں کی منصوبہ بندی کے لیے ذمہ دار ہوگی اور کمیٹی کی گائیڈ لائن کی بنیاد پر کانفرنس کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایگزیکٹو کمیٹی میں اچھی قراردادیں منظور کی گئیں، اور سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کو بھی غور و خوض کے لیے پیش کیا گیا۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان فیصلہ کن اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: "اس سے دنیا میں اچھے واقعات رونما ہوں گے اور مسلمانوں کے لیے  فلسطین کی موجودہ صورتحال سے مختلف حالات پیدا ہوں گے۔

متفکر آزاد نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک سے اپنے حالات میں تبدیلی کی امید نہ رکھیں اور انہیں اس سلسلے میں فوری اقدام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا اور اجلاس میں اتحاد اور ہماہنگی کی فضا قائم رہی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے