حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
تروملا کے دوسرے گھاٹ روڈ پر یاتریوں کو ایک تیندوانظر آیا، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر ٹی ٹی ڈی حکام کو اطلاع دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کی موجودگی کی تصدیق کی۔
حکام نے بتایا کہ یہ تیندوا بلند آوازوں کے بعد جنگل کی طرف چلا گیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تیندوے کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا۔
حال ہی میں، تروملا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، جس میں چیتے، ریچھ، اور دیگر جانور شامل ہیں۔ ان واقعات کے پیش نظر حکام نے عوام کی حفاظت کے لئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیارکئے ہیں۔