تلنگانہ: بجلی گرنے سے بہارکا مزدور ہلاک

تلنگانہ: بجلی گرنے سے بہارکا مزدور ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے کو نا پورم گاوں میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق، بہار سے 14 مزدور دھان خرید مرکز میں حمالی (مال اُٹھانے) کے کام کے لئے آئے تھے۔

جب وہ لوگ خرید مرکز میں دھان کے گانٹھوں کو ترتیب دے رہے تھے، تو اچانک بارش شروع ہوگئی۔ بارش سے بچنے کے لئے مزدور درخت کے نیچے چلے گئے، جہاں ایک مزدور بجلی کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی ایم ایل اے ناگا راجو نے مزدور کے ارکان خاندان سے تعزیت کی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ خریدی مراکز پر مزدوروں کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے