جکارتہ، مسئلہ فلسطین پر مسلم ممالک کی پارلیمانی یونین کی 19ویں کانفرنس منعقد ہوگی

جکارتہ، مسئلہ فلسطین پر مسلم ممالک کی پارلیمانی یونین کی 19ویں کانفرنس منعقد ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور ابوالفضل عموئی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی بین الپارلیمانی یونین (PUIC) کی 19ویں کانفرنس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوگی جس میں 38 ممالک کے پارلیمنٹ اسپیکرز شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پارلیمانی وفد اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں اس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

عموئی نے مزید کہا کہ کانفرنس میں پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے یونین کی ایگزیکٹو، سیاسی، ثقافتی، اور سماجی کمیٹی  سرگرم عمل ہو گی اور مسلم ممالک کے پارلیمانی نمائندے اس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔”

19ویں پی یو آئی سی کانفرنس میں 38 اسلامی ممالک کی شرکت

انہوں نے PUIC کانفرنس کے مرکزی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 38 اسلامی ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عموئی نے ایران اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: غزہ کی حمایت اور مدد فراہم کرنا کانفرنس کا مرکزی ایجنڈا ہوگا اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اسپیکروں کی سطح پر مشاورت کی جائے گی۔

مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے اہم مسئلے کے طور پر اجاگر کیا جائے گا

انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے درمیان فلسطین ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت اس یونین کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ابو الفضل عموئی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  پی یو آئی سی کے بانی ممالک میں سے ایک ہے اور اس سال یونین کے قیام کی 25ویں سالگرہ جکارتہ میں منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونین نے پارلیمانی ڈپلومیسی کے دائرہ کار میں اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور اس اجلاس میں موجود پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندے اس فریم ورک کی بنیاد پر بات چیت کریں گے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے