آپریشن سندور: ’ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم ملک کے لیے دیوار کی طرح کھڑا تھا‘، ہندوستانی فوج نے بیان کیا حقیقت حال

آپریشن سندور: ’ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم ملک کے لیے دیوار کی طرح کھڑا تھا‘، ہندوستانی فوج نے بیان کیا حقیقت حال

ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ’’پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا ساتھ دینا جاری رکھا، جو کہ افسوسناک امر ہے۔ ہندوستانی فوج کی لڑائی صرف دہشت گرد کے خلاف ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>(دائیں سے بائیں) وائس ایڈمرل اے این پرمود، ایئر مارشل اے کے بھارتی، ڈی جی ایم او راجیو گھئی، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div><div class="paragraphs"><p>(دائیں سے بائیں) وائس ایڈمرل اے این پرمود، ایئر مارشل اے کے بھارتی، ڈی جی ایم او راجیو گھئی، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

(دائیں سے بائیں) وائس ایڈمرل اے این پرمود، ایئر مارشل اے کے بھارتی، ڈی جی ایم او راجیو گھئی، تصویر ویپن/قومی آواز

user

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد پیر (12 مئی) کو فوج کے تینوں شعبوں کے ڈائریکٹر جنرل سطح کے افسران نے پریس کانفرنس کر کے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ بریفنگ کی شروعات کرتے ہوئے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے بتایا کہ ’’پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا ساتھ دینا جاری رکھا، جو کہ افسوسناک امر ہے۔ ہندوستانی فوج کی لڑائی صرف دہشت گرد کے خلاف ہے۔‘‘

ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ اتوار (11 مئی) کو ہم نے تفصیل سے بتایا تھا کہ ہندوستان نے کس طرح پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کی تھی۔ ہم نے کل واضح کر دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، پاکستان کے فوجی تنصیبات کو نہیں۔ حالانکہ پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ہماری جنگ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف تھی۔ 7 مئی کو ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہی حملہ کیا تھا، لیکن پاکستان نے دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا جو بھی نقصان ہوا، اس کے لیے وہ خود ہی ذمہ دار ہیں۔ ہماری طرف سے ایئر ڈیفنس سسٹم ملک کے لیے دیوار کی طرح کھڑا تھا، اسے تباہ کرنا دشمن کے لیے ناممکن تھا۔

اے کے بھارتی نے پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پرانے اسلحوں نے بھی جنگ میں کمال دکھایا اور پاکستان کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ ’آکاش سسٹم‘ سے ہم نے پاکستان کے ذریعہ بھیجے گئے ڈرونز کو تباہ کیا۔ اے کے بھارتی کے مطابق ہم نے پاکستان کے پی ایل-15 میزائل اور چینی ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ پاکستانی ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے لیزر گن کا استعمال کیا گیا۔

ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب جب پاکستان نے ہمارے ایئر فیلڈ میں مسلسل حملے کیے، وہ ہمارے مضبوط ایئر ڈیفنس گرڈ کے سامنے ناکام ہو گئے۔ ہمارا ایئر ڈیفنس اتنا مضبوط تھا کہ پاکستان کے پاس کوئی موقع نہیں تھا۔ آپ نے پاکستانی ایئر فیلڈ کی حالت زار تو کل دیکھی ہی، جب کہ ہمارے تمام ایئر فیلڈ صحیح حالت میں ہیں۔ ہم اپنے بارڈر سیکورٹی فورس کی بھی تعریف کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بہت بہادری سے ہمارا ساتھ دیا۔ ان کے کاؤنٹر الارم سسٹم بھی ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کا حصہ تھے، جنہوں نے پاکستان کے ناپاک ارادوں کو ناکام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے