نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت، جو دوپہر میں ہونے والی تھی، اب شام کو ہوگی فوجی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ دونوں فوجوں کے ڈائریکٹر جنرل آف آپریشنز کے درمیان ہونے والی بات چیت جو دوپہر 12 بجے طے تھی، ملتوی کر دی گئی ہے اور اب شام کو ہو گی۔
تاہم ذرائع نے مذاکرات کا وقت نہیں بتایا۔ انہوں نے ابھی مذاکرات کو شام تک ملتوی کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔
اس ملاقات میں 10 مئی کو فوجی کارروائی روکنے کے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی جائے گی۔
ان مذاکرات کا مقصد بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر طویل عرصے تک فائرنگ اور فوجی کارروائی کو روکنا ہے۔