تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں کے دوران اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریاست کے بعض اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جن میں متحدہ عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ شامل ہیں۔

ان علاقوں میں ہلکی تااوسط بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔حیدرآباد، رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کی بھی پیش قیاسی کی ہے، عوام کو احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے ریاست کے مختلف حصوں میں بارش ہو رہی ہے، جو گرمی سے راحت فراہم کر رہی ہیں، لیکن غیر متوقع بارش سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے