اے پی: تروپتی میں بس،ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔35افرادزخمی

اے پی: تروپتی میں بس،ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔35افرادزخمی

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ چندراگری منڈل کے ایتے پلی کے قریب ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں 35 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید 10 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے بعد، مقامی افراد نے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے میں مدد فراہم کی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حادثہ کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی نیند کی حالت بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے