وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، سوشل میڈیا پر کیا جذباتی پوسٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، سوشل میڈیا پر کیا جذباتی پوسٹ

وراٹ کوہلی نے 123 ٹسٹ میچوں 46.35 کی اوسط سے 9230 رن بنائے۔ جس میں 30 سنچری اور31 نصف سنچری شامل ہے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 68 ٹیسٹ میچوں میں 40 میں جیت حاصل کی۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے ایسا کرنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ اطلاع کے مطابق سلیکٹرس چاہتے تھے کہ کوہلی آئندہ انگلینڈ دورے پر جائیں۔ روہت شرما نے 7 مئی کو ٹیسٹ میچوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔ اب کوہلی نے بھی اپنے تمام چاہنے والوں کو دل توڑنے والی خبر دے دی ہے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے ’انسٹاگرام‘ پوسٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار سفید جرسی پہنے ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے میرا امتحان لیا۔ مجھے شکل دی اور مجھے ایسے سبق سکھائے جنہیں میں زندگی بھر ساتھ رکھوں گا۔ سفید کپڑوں میں کھیلنا ایک بہت ہی نجی تجربہ ہے۔ شانت محنت، لمبے دن، چھوٹے چھوٹے لمحے جنہیں کوئی نہیں دیکھتا لیکن جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔‘‘

کوہلی نے آگے کہا، ’’جب میں اس فارمیٹ سے دور جا رہا ہوں تو یہ آسان نہیں ہے۔ لیکن یہ صحیح لگتا ہے۔ میں نے اس میں اپنا سب کچھ دیا ہے اور اس نے مجھے میری امید سے کہیں زیادہ دیا ہے۔ میں کھیل کے لیے، میدان پر کھیلنے والے لوگوں کے لیے اور ہر اس شخص کے لیے شکریہ سے بھرا دل لے کر جا رہا ہوں، جس نے مجھے اس سفر میں آگے بڑھایا۔ میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو مسکراتے ہوئے دیکھوں گا۔‘‘

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ وراٹ نے 68 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی جس میں 40 میں ٹیم کو جیت حاصل ہوئی۔ کوہلی نے جب کپتانی سنبھالی تھی تب ہندوستانی ٹیم ساتویں مقام پر تھی لیکن خود اور ساتھی کھلاڑیوں کی محنت کی بدولت کوہلی نے ٹیم کو عالمی نمبر-1 کی پوزیشن پر پہنچایا تھا۔

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ ڈیبیو 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں ہوا تھا۔ کوہلی نے تب پہلی پاری میں 4 اور دوسری میں 15 رن بنائے تھے۔ وہیں ان کا آخری ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تھا جو جنوری 2025 میں کھیلا گیا۔ اس آخری ٹیسٹ میں کوہلی نے پہلی پاری میں 17 تو دوسری پاری میں 6 رن بنائے تھے۔

وراٹ کوہلی نے اپنے کیریئر میں 123 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 46.35 کی اوسط سے 9230 رن بنائے۔ کوہلی نے ٹسٹ میچوں میں 30 سنچری اور 31 نصف سنچری بنائے۔ اس طرح اب وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں صرف یک روزہ مقابلوں میں میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے