ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

ممبئی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر زبردست چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریباً تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس ابتدائی تجارت میں 2269.18 پوائنٹس یعنی 2.86 فیصد چھلانگ لگا کر تقریباً پانچ ماہ بعد 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 81723.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ 16 دسمبر 2024 کو 81748.57 پوائنٹس پر رہا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 691.55 پوائنٹ یعنی 2.88 فیصد اچھل کر 24699.55 پوائنٹس پر رہا۔

کاروبار کے آغاز میں سینسیکس 1349 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80803.80 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھنے تک یہ 81830.65 پوائنٹس کی بلند ترین جب کہ 80651.07 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 412 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24420.10 پر کھلا اور 24737.80 کی بلند ترین سطح جب کہ 24378.85 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، حالیہ دنوں میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی) میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کی طرف سے مسلسل خریداری کی اہم علامت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ 8 مئی کو ختم ہونے والے 16 تجارتی سیشنز میں ایف آئی آئی نے ایکسچینجز کے ذریعے کل 48533 کروڑ روپے کی ایکوئٹی خریدی۔ تاہم 9 مئی کو ہند-پاک کشیدگی کی وجہ سے 3798 کروڑ روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ لیکن، اب جب کہ جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے تو مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایف آئی آئی کی طرف سے ہندوستان میں ایکویٹی سرمایہ کاری کی رفتار ایک بار پھر تیز ہو سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ سال 2025 کے آغاز میں ایف آئی آئی کا رجحان فروخت کی طرف تھا۔ جنوری میں ڈالر انڈیکس 111 تک پہنچنے کے بعد انہوں نے 78027 کروڑ روپے کی بھاری فروخت کی۔ تاہم، مارچ کے بعد سے فروخت کی شدت میں کمی آئی اور اپریل میں ایف آئی آئی 4243 کروڑ روپے کے خالص خریدار تھے، جس سے ایک مثبت اشارہ ملا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی گراوٹ نیز امریکی اور چینی معیشتوں میں سست روی جیسے عوامی کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر اعلی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کی نمو، گرتی ہوئی افراط زر اور شرح سود میں ہندوستانی ایکویٹی مارکیٹ میں ایف آئی آئی کے بہاؤ کو بفروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس، قرض کا بہاؤ کم ہو رہا ہے اور مستقبل قریب میں اس کے کم رہنے کی توقع ہے۔

ی





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے