رائے پور میں سڑک حادثہ میں 13 افراد ہلاک، 10 زخمی

رائے پور میں سڑک حادثہ میں 13 افراد ہلاک، 10 زخمی

رائے پور: چھتیس گڑھ ودھان سبھا تھانہ علاقہ کے تحت ساراگاؤں کے قریب اتوار کی رات ایک سڑک حادثہ میں 13 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 10 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ بنگولی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مزدا گاڑی اور ٹریلر میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام لوگ بانا گاؤں میں چھٹھی کے پروگرام میں شرکت کے بعد آرنگ کے اپنے گاؤں چٹود واپس جا رہے تھے۔ مزدا گاڑی میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔

جب گاڑی بنگلوی گاؤں کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھا کہ مزدا کے پرخچے اڑگئے اور متعدد افراد گاڑی کے اندر ہی پھنس گئے۔

اب تک حادثے میں جان گنوانے والے 13 افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ٹکیشوری ساہو (45) ، منہورا، دھرسیوا کماری مہیما ساہو (18) ، گونڈوارہ ایکلویہ ساہو (6) ، موہندی، دھرسیوا پربھا ساہو (34) ، موہندی، دھرسیوا نندنی ساہو (53) ، موہندی، دھرسیوا امنگ ساہو (5)، آنندگاؤں، بیمیترا ورشا ساہو(28) ، آنندگاؤں، بیمیترا گیتا ساہو (55) چتود، ودھان سبھا تھانہ ٹکیشور ساہو (35) ، چٹود، ودھان سبھا تھانہ بھومی سہاو (4) سال کی طورپر ہوئی ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے