لہاسا: جنوب مغربی چین کے شزانگ آٹونومس ریجن کے شیگازےشہر میں لہاسے کاؤنٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی حکام کے مطابق پیر کی صبح 5 بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز 28.91 ڈگری شمالی عرض البلد اور 87.54 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ کاؤنٹی کے مقامی حکام نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کیے گئے، جس سے کچھ رہائشی بیدار ہوگئے۔
کاؤنٹی نے زلزلے کے بعد فوری طور پر ردعمل کے اقدامات شروع کیے، اس کے ٹاؤن شپس نے اثرات کا اندازہ لگایا۔ کاؤنٹی سے فائر اور ریسکیو ٹیموں کو زلزلے کے مرکز کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔