مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس دورے کے دوران، وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ علاقائی امور سے متعلق مشاورت کے فریم ورک میں خلیج فارس میں موجود ریاستوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔