کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر وومیکا سنگھ لڑکیوں کی رول ماڈل بن کر ابھریں

کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمناڈر وومیکا سنگھ نہ صرف اپنے خاندان کے لئے عزت کا بائث بنیں بلکہ پورا ہندوستان ان پر آج فخر کر رہا ہے۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
جہاں ایک طرف ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کی بازگشت پورے ملک اور دنیا میں سنائی دے رہی ہے وہیں دوسری طرف لڑکیوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر جنگ سے متعلق پریس بریفنگ کا حصہ بننے والی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ بھی کسی سلیبریٹی سے کم نہیں ہیں۔
آج ان کا نام شہر ہو یا دیہات بچے بچے کی زبان پر رٹا ہوا ہے خاص طور سے نوجوان طبقے میں۔لوگ اب اپنی بلیک تھار و اسکارپیو سمیت ایس یو وی، ملٹی یوٹی لیٹی وہیکل سمیت دیگر مہنگی کاروں کی دونوں کھڑکیوں کے دونوں جانب کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے بڑے بڑے فوٹو اور آپریشن سندور پرنٹ کروانے کا پینٹر کو آرڈر دے رہے ہیں۔
کرنل صوفیہ قریشی کی حقیقی خالہ اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں اندرا چوک کے قریب محلہ مقبرہ میں رہتی ہیں۔ جب انہیں کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں لوگوں کی رائے کے بارے میں بتایا گیا تو وہ بہت خوش ہوئیں۔ محترمہ حاجرہ بیگم کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ان کی بھانجی نے ملک اور دنیا میں اپنے ملک، اپنی برادری اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔