ایران مذاکرات میں سنجیدہ اور معاہدے کا خواہاں ہے، صدر پزشکیان

ایران مذاکرات میں سنجیدہ اور معاہدے کا خواہاں ہے، صدر پزشکیان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی پرامن جوہری کامیابیوں کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

انہوں کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے اور نہ ہی جوہری بم کا خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ رہبر معظم کے فتویٰ کی بنیاد پر جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی بھی اقدام حرام ہے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیوں کو ترک کرنے کی بحث ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے، پرامن ایٹمی توانائی کے میدان میں ملک کے سائنسدانوں کی کامیابیاں طب، زراعت، ماحولیات اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں کارآمد ہیں اور ہم ان سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے دنیا کے ساتھ پرامن تعامل کی اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات میں سنجیدہ اور معاہدے کے خواہاں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ خطے کے ممالک کو امن اور ہم آہنگی سے رہنا چاہیے جب کہ صیہونی رژیم عدم استحکام اور بدامنی پھیلانا چاہتی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے