سہ فریقی سیریز: اسمرتی مندھانا کی سنچری کی بدولت فائنل مقابلہ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 97 رنوں سے ہرایا

سہ فریقی سیریز: اسمرتی مندھانا کی سنچری کی بدولت فائنل مقابلہ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 97 رنوں سے ہرایا

فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرنے والی اسمرتی مندھانا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ اسنیہا رانا کو سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے کے لیے مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر بشکریہ @BCCIWomen </p></div><div class="paragraphs"><p>ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر بشکریہ @BCCIWomen </p></div>

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر بشکریہ@BCCIWomen

user

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہ فریقی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ اتوار (11 مئی) کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو 97 رنوں سے شکست دے دیا ہے۔ فائنل میں میزبان سری لنکا کو جیت کے لیے 343 رنوں کا ناممکن سا ہدف ملا تھا، پوری ٹیم 48.2 اوورس میں 245 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ واضح ہو کہ اس سہ فریقی سیریز میں ہندوستان اور سری لنکا کے علاوہ تیسری ٹیم جنوبی افریقہ تھی۔

فائنل مقابلہ میں سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اٹاپٹو نے 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 51 رن بنائے تھے، جس میں 6 چوکے اور 1 چھکا شامل تھے۔ کپتان کے علاوہ نیلاکشی ڈسلوا (58 گیندوں پر 48 رن)، وشامی گنراتنے (41 گیندوں پر 36 رن)، انوشکا سنجیونی (41 گیندوں پر 28 رن)، سگندھیکا کماری (29 گیندوں پر 27 رن) اور ہرشیتا سمرویکرما (32 گیندوں پر 36 رن) نے بھی کافی مزاحمت کیا، لیکن ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ گیند بازی میں ہندوستان کی جانب سے اسپنر اسنیہا رانا نے 4 وکٹ، امنجوت کور نے 3 وکٹ اور شری چرانی نے 1 وکٹ حاصل کیا، جب کہ 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہو گئیں۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورے 50 اوورس میں 342 رنوں کا پہاڑ سا اسکور کھڑا کر دیا۔ سلامی بلے باز اور ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے 101 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار 116 رن اسکور کیے، اننگ میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ مندھانا کے علاوہ ہرلین دیول (56 گیندوں میں 47 رن)، جمائما روڈریگس (29 گیندوں میں 44 رن)، کپتان ہرمنپریت کور (30 گیندوں میں 41 رن) اور سلامی بلے باز پرتیکا راول (49 گیندوں میں 30) رن نے بھی 342 رنوں کے ہدف میں اہم تعاون کیا۔ سری لنکا کے لیے مالکی مدارا، دیومی وہانگا اور سگندھیکا کماری نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ انوکا راناویرا 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرنے والی اسمرتی مندھانا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ اسنیہا رانا کو سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے کے لیے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے