جنگ بندی کے باوجود آپریشن سندور جاری، ہندوستانی فضائیہ کا مؤثر جواب اور انتباہ

یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کل یعنی سنیچر کی شام جنگ بندی نافذ ہو گئی۔ وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی اپیل پر دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر سمیت کئی علاقوں میں ڈرون اور میزائل داغے۔
ہندوستانی دفاعی ذرائع کے مطابق ان تمام حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کے تمام ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا گیا۔ رات دس بجے کے بعد پاکستانی حدود سے کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی، جس سے بظاہر لگتا ہے کہ پاکستان وقتی طور پر پیچھے ہٹا ہے۔