حیدرآباد: شراب کی دکان میں نوجوان کی مشتبہ موت کے بعد احتجاج

حیدرآباد: شراب کی دکان میں نوجوان کی مشتبہ موت کے بعد احتجاج

حیدرآباد: شراب کی دکان میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد احتجاج کیاگیا۔

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے آصف نگر میں کل شب پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت جھرہ، ٹپہ چبوترہ کے رہنے والے جمیل کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ شراب کی دکان آصف نگر میں ہے۔کچھ دیر بعد اس نوجوان کی موت ہوگئی اوراس کی لاش شراب خانہ کے باہر پائی گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی بعض مقامی افراد نے احتجاج کیا اورشراب کی دکان کو بند کرنے کامطالبہ کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس نوجوان کی موت، شراب کی دکان کے پرمٹ روم میں ہوئی جس کے بعد دکان کے مالک نے اس کی لاش کو سڑک پر پھینک دیا۔

پولیس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے