ایران ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش جاری رکھے گا، عراقچی

ایران ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش جاری رکھے گا، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی زیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

اپنے حالیہ دورۂ دہلی کا ذکر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حالیہ دورے کے دوران میری ملاقات بھارت کے صدر، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ہوئی۔ اس کے علاوہ ایران و بھارت کی بیسویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی وزرائے خارجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

انہوں نے ایران اور بھارت کے تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود یہ روابط ہمیشہ مضبوط اور فعال رہے ہیں۔

عراقچی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکومت کی فعال اور متوازن خارجہ پالیسی کے تحت ایران-بھارت تعلقات نئے عروج تک پہنچیں گے۔

آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش پر آمادہ ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے