رواں سال 4 روز قبل ہی کیرالہ میں دستک دے سکتا ہے مانسون، معمول سے زیادہ بارش کا امکان

رواں سال 4 روز قبل ہی کیرالہ میں دستک دے سکتا ہے مانسون، معمول سے زیادہ بارش کا امکان

گزشتہ سال مانسون نے کیرالہ میں 30 مئی کو دستک دیا تھا، جبکہ 2023 میں 8 جون کو، 2022 میں 29 مئی کو، 2021 میں 3 جون کو اور 2020 میں یکم جون کو کیرالہ میں دستک دیا تھا۔

مانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایسمانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

محکمہ موسمیات نے ہفتہ (10 مئی) کو کہا کہ جنوب مغرب مانسون 27 مئی کو کیرالہ پہنچ سکتا ہے۔ عام طور پر مانسون یکم جون تک کیرالہ پہنچتا ہے، لیکن اس بار اس کے جلد ہی کیرالہ پہنچنے کی امید ہے۔ اگر مانسون 27 مئی تک کیرالہ میں دستک دے دیتا ہے تو یہ 2009 کے بعد سے سب سے جلدی مانسون کی آمد ہوگی۔ 2009 میں مانسون کیرالہ میں 23 مئی کو دستک دے دیا تھا۔

گزشتہ سال مانسون کیرالہ میں 30 مئی کو دستک دیا تھا۔ جب کہ مانسون 2023 میں 8 جون کو، 2022 میں 29 مئی کو، 2021 میں 3 جون کو اور 2020 میں یکم جون کو کیرالہ میں دستک دیا تھا۔ عام طور پر جنوب مغرب مانسون یکم جون کو کیرالہ پہنچ کر 8 جولائی تک پورے ملک کا احاطہ کر لیتا ہے۔ 17 ستمبر سے مانسون ہندوستان کے شمال مغربی علاقوں سے پیچھے ہٹنا شروع ہو جاتا ہے اور 15 اکتوبر تک مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔

واضح ہو کہ محکمہ موسمیات نے اپنی اپریل ماہ کی پیش گوئی میں 2025 میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس کی وجہ سے ال نینو کے اثر کی نفی کی جا رہی ہے، کیونکہ ال نینو کے اثر کی وجہ سے معمول سے کم بارش ہوتی ہے۔ ارتھ سائنسز کی وزارت کے سیکرٹری ایم روی چندرن نے بتایا کہ ہندوستان میں رواں سال 4 ماہ کے مانسون کے موسم میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔ اس دوران 105 فیصد تک بارش ہو سکتی ہے جو اوسط بارش سے 87 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کر دیا کہ کیرالہ میں مانسون کی جلدی یا دیر سے آنے کا مطلب ملک میں زیادہ یا کم بارش ہونا نہیں ہے، اس میں کئی دیگر عناصر بھی شامل ہوتے ہیں۔ حال ہی میں محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ رواں سال جنوبی بحیرہ انڈمان، خلیج بنگال کے کچھ حصوں اور نکوبار جزائر میں مانسون 13 مئی کو ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ عام طور پر ایسا 20 مئی کے آس پاس ہوتا ہے، لیکن اس بار ایک ہفتہ قبل ہی ایسا ہو رہا ہے۔ نکوبار جزائر سے کیرالہ پہنچنے میں مانسون کو عام طور پر 10 روز کا وقت لگتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 96 فیصد سے لے کر 104 فیصد کی بارش کو معمول کے مطابق مانا جاتا ہے۔ 90 فیصد سے کم بارش کو کم سمجھا جاتا ہے اور 90 سے 95 کے درمیان کی بارش کو معمول سے کم مانا جاتا ہے۔ ہندوستان کے زرعی شعبے کے لیے مانسون بے حد اہم ہے۔ ملک میں زارعت پر 42 فیصد آبادی کا ذریعہ معاش منحصر ہے اور یہ شعبہ ملک کی ترقی میں 18 فیصد کا تعاون دیتا ہے۔ ساتھ ہی مانسون کی بارش ملک کے آبی ذخائر کو بھرنے اور بجلی کی پیداوار کے لیے بھی اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے