
تلنگانہ: ہرن کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس (ویسٹ زون) ٹیم نے ہفتہ کے روز تین افراد کو غیر قانونی طور پر ہرن کا گوشت رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان آپس میں دوست ہیں۔پولیس کے مطابق ایک ملزم نے مہاراشٹرا کے شخص سے ہرن کا گوشت خریدا تھا اور بعد ازاں اپنے دونوں دوستوں کو فروخت کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے تینوں افراد کے گھروں پر چھاپے مارے اور ہرن کا گوشت برآمد کرلیا۔پولیس نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔