آپریشن سندور کے دوران پاکستان کا پروپگنڈہ، پی آئی بی فیکٹ چیک نے کئی جھوٹے دعوے بے کیے نقاب

ایک اور وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی پوسٹ کو پاکستان نے تباہ کر دیا ہے۔ پی آئی بی نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پرانی ویڈیو ہے جو 15 نومبر 2020 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
اسی طرح ایک دعویٰ کیا گیا کہ جموں و کشمیر میں سرینگر ایئرپورٹ کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔ یہ خبر بین الاقوامی میڈیا ادارے الجزیرہ کے حوالے سے شیئر کی گئی لیکن پی آئی بی فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بھی تصدیق شدہ اطلاع نہیں ہے۔ عوام سے کہا گیا کہ وہ صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور افواہوں سے بچیں۔