مدھیہ پردیش میں شدید سڑک حادثہ، ڈمپر سے ٹکر کے بعد بس کھائی میں گری، 3 کی موت، 18 زخمی

مدھیہ پردیش میں شدید سڑک حادثہ، ڈمپر سے ٹکر کے بعد بس کھائی میں گری، 3 کی موت، 18 زخمی

حادثہ رات قریب 3 بجے ہوا۔ شاجہ پور میں مکسی بائی پاس کے سرولیہ کراسنگ پر برج کے ٹرننگ پوائنٹ پر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ بس میں 35 سے 40 لوگ سوار تھے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئیسڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

مدھیہ پردیش کے شاجہ پور میں ایک پرائیویٹ بس اور ڈمپر کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی جس کے بعد بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 18 بُری طرح سے زخمی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر نے بس کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مسافر بس ہائی وے سے قریب 20 سے 25 فٹ نیچے کھائی میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور واقعہ کے سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔

یہ سلیپر لگژری بس اندور سے گُنا جا رہی تھی۔ تبھی یہ حادثہ کی شکار ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان زخمیوں میں 2 سے 30 لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ وہیں ایس پی یشپال سنگھ راجپوت، ایس ڈی ایم منیشا واسکلے، شاجہ پور ایس ڈی او پی سمیت تھانہ انچارج نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ رات قریب 3 بجے ہوا۔ مکسی بائی پاس کے سرولیہ کراسنگ پر برج کے ٹرننگ پوائنٹ پر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ بس میں قریب 35 سے 40 لوگ سوار تھے۔ حادثے میں بس ڈرائیور گلاب سنگھ (گنا)، مسافر امن چورسیا (24) اور ڈمپر ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ ڈمپر ڈرائیور کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

واقعہ کے بعد بس ڈرائیور کی لاش کو کرین کے ذریعہ کافی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا۔ حادثے کی وجہ دونوں گاڑیوں کی تیز رفتار بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی جانچ میں لگی ہے۔

 بس میں سفر کر رہے مسافر راہل رگھوونشی نے بتایا، ’’ہم تو سو رہے تھے اور جب اچانک نیند کھلی تو گاڑی کھائی میں اتر گئی تھی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وہ اندور سے بس میں سوار ہوئے تھے اور گنا جا رہے تھے۔ تبھی ایک شدید ٹکر کی آواز آئی اور نیند کھلی تو گاڑی کھائی میں تھی اور سامان مسافروں کے اوپر گر رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے